رات گئے گھر سے نکلنے والے دو دوست پراسرار طور پر لاپتا ہو گئے

رات گئے گھر سے نکلنے والے دو دوست پراسرار طور پر لاپتا ہو گئے

رات گئے گھر سے نکلنے والے دو دوست پراسرار طور پر لاپتا ہو گئےموبائل فون پر رابطے کی کوشش کی گئی، ابتدا میں گھنٹی جاتی رہی، بعد ازاں فون بند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رات گئے گھر سے نکلنے والے دو دوست پراسرار طور پر لاپتا ہو گئے ، اہل خانہ نے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا، بتایا جاتا ہے کہ مقام حیات کا رہائشی 37 سالہ محمد اویس اپنے دوست ساجد خان کو گھر سے بلوا کر موٹر سائیکل پر نکلا، تاہم دونوں واپس نہ آئے ،اہل خانہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار موبائل فون پر رابطے کی کوشش کی گئی، ابتدا میں گھنٹی جاتی رہی، بعد ازاں دونوں کے فون بند ہو گئے ۔ ورثا نے ہسپتالوں، مختلف تھانوں اور دیگر مقامات پر تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہ ملنے پر 15 پر اطلاع دی اور نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد کی تلاش کیلئے مختلف پہلوؤں سے کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...