فرنیچر تیار کرنیوالے ایک کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

فرنیچر تیار کرنیوالے ایک کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

فرنیچر تیار کرنیوالے ایک کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی فائر فائٹنگ آپریشن ،آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ، کچھ ہی دیر میں اس پر قابو پا لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کی ظفر کالونی میں واقع فرنیچر تیار کرنے والے ایک کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایڈمن آفس اور کارخانے کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی پانچ فائر وہیکلز اور ایک ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بھرپور اور پیشہ ورانہ انداز میں فائر فائٹنگ آپریشن کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا اور کچھ ہی دیر میں اس پر قابو پا لیا،ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی شدت کے باعث کارخانے کی لوہے کی چادروں سے بنی چھت منہدم ہو گئی، جبکہ ایڈمن آفس کا فرنیچر اور دیگر سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا۔ تاہم خوش آئند امر یہ ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ایڈمن آفس میں موجود لیپ ٹاپ کی بیٹری میں سپارکنگ کے باعث لگی، تاہم حتمی وجہ کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا جبکہ نقصان اور آگ لگنے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...