محکمہ آبپاشی کا کریک ڈاؤن، 14پانی چوروں کیخلاف مقدمات
محکمہ آبپاشی کا کریک ڈاؤن، 14پانی چوروں کیخلاف مقدمات کاشتکاروں کو پائپوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر نہری پانی چوری کرتے ہوئے پایا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ آبپاشی نے نہری پانی چوری اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں کے 14پانی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیے ۔ مقدمات پنجاب آبپاشی، نکاسی آب اور دریائی ایکٹ 2023 کی دفعات 163، 166 اور 175 کے تحت تھانہ بھاگٹانوالہ ،میلہ، کوٹمومن اور مڈھ رانجھا میں درج کیے گئے ،محکمہ آبپاشی کے مطابق سب ڈویژنل کینال آفیسر کڑانہ سب ڈویژن نے مختلف شکایات اور فیلڈ رپورٹوں کی روشنی میں کارروائی شروع کی۔ سب انجینئرز، ضلعداروں اور حلقہ پٹواریوں نے مشترکہ انکوائریوں کے دوران مختلف مقامات پر عنصر ،ممتاز، اکرم وغیرہ 14کاشتکاروں کو پائپوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر نہری پانی چوری کرتے ہوئے پایا، جس سے نہ صرف سرکاری نہری نظام کو نقصان پہنچا بلکہ راجباہوں اور مائنرز کی ٹیل پر واقع کاشتکاروں کے حصے کا پانی بھی متاثر ہوا۔محکمہ آبپاشی نے تمام واقعات کی تصدیق کے بعد متعلقہ پولیس کو باقاعدہ استغاثے بھجوائے ، جن کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments