آئی ایم ایف کی شرائط نے عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد کی خلیج کو مزید گہرا کر دیا ،میاں محمد عمران
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا چیمبر آف کامرس انڈسٹری اس سینئر نائب صدر میاں محمد عمران نے کہا ہے کہ۔۔۔
آئی ایم ایف کی شرائط نے عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد کی خلیج کو مزید گہرا کر دیا ہے بجلی گیس اور اسی طرح دیگر اشیا سستی کرنے کے سہانے خواب دکھانے والے سیاست دانوں نے عوام کو مایوس کیا ہے جس کی وجہ سے نئی نسل سیاسی نظام سے بالکل تنگ نظر آرہی ہے ۔اور وہ چاہتی ہے کہ اب حقیقی معنوں میں ایسے لوگ برسر اقتدار آئیں جو عوام کے مصائب کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لیے جدوجہد کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments