اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کا الیکٹرک بس اسٹیشن، زیر تعمیر سہولت بازار اور ریڑھی بازار کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کا  الیکٹرک بس اسٹیشن، زیر تعمیر سہولت  بازار اور ریڑھی بازار کا دورہ

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں نے الیکٹرک بس اسٹیشن، زیر تعمیر سہولت بازار اور ریڑھی بازار کا دورہ کرکے انتظامی و ترقیاتی امور کا جائزہ لیا۔

الیکٹرک بس اسٹیشن کے دورے کے دوران انہوں نے شہریوں سے ملاقات کرکے سفری سہولیات سے متعلق فیڈبیک حاصل کیا۔ بعد ازاں انہوں نے زیر تعمیر سہولت بازار کا معائنہ کیا، جہاں تکمیلی کام جاری ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبہ اگست کے آخری ہفتے تک مکمل کرکے آپریشنل کرنے کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ریڑھی بازار میں صفائی، تجاوزات اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...