جعلی آکشن لیٹر پر فروخت کی گئی لینڈ کروزر کسٹمز حکام نے قبضے میں لے لی

 جعلی آکشن لیٹر پر فروخت کی گئی لینڈ  کروزر کسٹمز حکام نے قبضے میں لے لی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جعلی آکشن لیٹر پر فروخت کی گئی لینڈ کروزر کسٹمز حکام نے قبضے میں لے لی۔

 گاڑی فروخت کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق گلزار احمد نے اظہر محمودوغیرہ سے 19 لاکھ 70 ہزار روپے میں گاڑی خریدی، جس کے تمام کاغذات کی ذمہ داری فروخت کنندہ نے قبول کی تھی کچھ عرصہ بعد راولپنڈی کمرشل مارکیٹ کے قریب کسٹمز انٹیلی جنس حکام نے گاڑی روک کر کاغذات کی جانچ پڑتال کی تو مبینہ طور پر فراہم کردہ آکشن لیٹر جعلی نکلا، جس کا این ایل سی ریکارڈ بھی موجود نہ تھا، جس پر حکام نے گاڑی قبضے میں لے لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...