کشمیر میں ن لیگ کی ہی حکومت بنے گی،غوث محمد نیازی

 کشمیر میں ن لیگ کی ہی حکومت بنے گی،غوث محمد نیازی

کشمیر میں ن لیگ کی ہی حکومت بنے گی،غوث محمد نیازی حامی امیداور بھی کامیاب ہوئے ہیں جو ہماری جماعت کو ہی جوائیں کریں گے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے شاندار نتائج کے بعد کوئی شبہ باقی نہیں رہا کہ کشمیر میں مسلم لیگ(ن) کی ہی حکومت بنے گی،کشمیر کی انتخابی معرکہ آرائی کے غیر سرگاری نتائج آنے کے بعد مسلم لیگ(ن ) کے ضلعی سیکرٹریٹ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں بتایا کہ دومراحل میں ہونیوالے انتخابات کے نتائج کے مطابق45میں سے 26نشستیں مسلم لیگ پاس ہیں جبکہ الیکشن مسلم لیگ کے حامی امیداور بھی کامیاب ہوئے ہیں جو ہماری جماعت کو ہی جوائیں کریں گے ، انہوں نے انتخابی معرکہ آرائی میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ہارنے والے امیدواروں کی جانب سے ایسے الزامات کا سہارا لینا ایک روائت بن چکی ہے ، پہلے دو مراحل میں انتخابی عمل انتہائی صاف اور شفاف انداز میں مکمل ہوا ، تاہم مخالفین کی جانب سے لگائے جانیوالے الزامات کی قواعد و ضوابط کے مطابق تحقیقات کرائی جائیں گی، انہوں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنیوالے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اﷲ انتخابی وعدوں کے مطابق آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا ۔تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ مسلم لیگ(ن) اپنے انتخابی منشور سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...