چورتاجر کی 1 لاکھ روپے مالیتی بیوٹی کریم لے اڑے

چورتاجر کی 1 لاکھ روپے مالیتی بیوٹی کریم لے اڑے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نامعلوم چورمنگنی کی تقریب میں شریک تاجر کی ایک لاکھ روپے مالیتی بیوٹی کریم لے اڑے ۔

پولیس کے مطابق چنیوٹ کے رہائشی شکیل احمد اپنے چچا کے ہمراہ چک 78 شمالی میں رشتہ دار کی منگنی میں شرکت کے لیے آیا ہوا تھا تقریب کے دوران بیوٹی کریم کے دو کارٹن موٹر سائیکل پر رکھ کر وہ مہمانوں کی تواضع اور دیگر مصروفیات میں لگ گیا۔ کچھ دیر بعد واپس آیا تو دونوں کارٹن غائب تھے متاثرہ شہری کی اطلاع پر تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...