چھت منہدم ہونے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب کر زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موسلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت منہدم ہونے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے ۔
جنہیں ریسکیو 1122 نے بروقت نکال کر ہسپتال منتقل کر دیاریسکیو 1122 کے مطابق ریمونٹ ڈپو کے قریب بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 13 سالہ محمد اسماعیل، 35 سالہ محمد شاہد، 40 سالہ نازیہ، 38 سالہ وسیم اور 5 سالہ محمد ساحل ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ملبے سے نکال کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments