پٹرول کی قیمتوں میں کمی پیشی سے عوام بری طرح پس کر رہ گئے ،محمود سہگل

پٹرول کی قیمتوں میں کمی پیشی سے عوام  بری طرح پس کر رہ گئے ،محمود سہگل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بجلی گیس کے بلوں نے عوام کا جینا محال کر رکھا تھا کہ حکومت نے ہر روز پٹرول کی قیمتوں میں کمی پیشی کا نیا ڈرامہ شروع کر رکھا ہے۔

جس سے عوام بری طرح پس کر رہ گئے ہیں اور مہنگائی کی نئی لہر اٹھ رہی ہے اور معاشی شرح 116 فیصد کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا کہ جس ملک میں ادارے صرف تاجروں کا خون نچوڑنے کے لیے رہ جائیں اور عوام سے بجلی گیس کے بلوں میں جگا وصول کریں تو پھر وہ ملک ترقی نہیں بلکہ تباہی کی طرف جاتے ہیں اور حکمرانوں نے ملک کو بجلی گیس پٹرول کھانے پینے کی اشیاء مہنگی کر کے تباہی کی طرف دھکیلنا شروع کر دیا ہے ۔جبکہ ان کے اپنے بینک بیلنس پاکستان کے خزانے سے زیادہ ہیں جتنے بھی سیاست دان اور افسران ہیں اگر ان کے اثاثوں کو اکٹھا کیا جائے تو نہ صرف پاکستان کا قرض اتر جائے بلکہ پاکستان دیگر ممالک کو قرض دینے والوں کی فہرست میں شامل ہو سکتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...