دریائے جہلم پر پل ‘مڈھ موڑ ریلوے پھاٹک بنانے کا اعلان

دریائے جہلم پر پل ‘مڈھ موڑ ریلوے پھاٹک بنانے کا اعلان

محکمہ آبپاشی ملکوال ، چک نظام کے درمیان جگہ کی نشاندہی کرے :صوبائی وزیر

ملکوال(نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ دریائے جہلم پر ٹریفک پل اور مڈھ موڑ ریلوے پھاٹک کی تعمیر جلد ہو گی ۔ ملکوال میں دو دکانوں کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکوال اور پنڈ دادنخان کے درمیان دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال ہمارے بھائی ہیں ان کی مشاورت سے اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے جو ملکوال اور چک نظام کے درمیان کسی مناسب جگہ پر پل کی تعمیر کیلئے رپورٹ تیار کرے جس پر متعلقہ افسر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر ملکوال اور پنڈ دادنخان کیساتھ میرے شہر میانی کے عوام کا بھی دیرینہ مطالبہ ہے جسے جلد پورا کیا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مواصلات نے کہا کہ مڈھ موڑ کے قریب ریلوے کراسنگ پر پھاٹک کی تعمیر کیلئے پراسیس بھی جاری ہے اور جلد وہاں پھاٹک لگا کر ٹرانسپورٹ کیلئے راستہ کھول دیا جائیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...