پسند نہ آنے پرکھاناپھینک کر بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا

پسند نہ آنے پرکھاناپھینک کر بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا

پسند نہ آنے پرکھاناپھینک کر بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا دیگر رشتہ دارپر بھی خاتون پر ٹوٹ پڑنے ، مکوں، تھپڑوں اور ٹھڈوں کی بارش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شوہر نے پسند نہ آنے پرکھاناپھینک کر بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا جبکہ ساس، نندوں اور دیگر رشتہ دارپر بھی خاتون پر ٹوٹ پڑنے ، مکوں، تھپڑوں اور ٹھڈوں کی بارش کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں ،خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی ،حبیب چمن کالونی دھریمہ کی رہائشی عروج فاطمہ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کے شوہر امان اﷲ مبینہ طور پر طیش میں آ کر کھانا پھینک دیا اور بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیااس دورا ن حبیب اﷲ، نازیہ بی بی، ماہ نور، شازیہ بی بی اور نصرت نے بھی مبینہ طور پر خاتون کو مکوں، تھپڑوں اور ٹھڈوں سے مارا پیٹا،خاتون نے مزید بتایا کہ اس کی آنتوں کا آپریشن ہو چکا ہے ، لیکن اس کے باوجود تشدد کے دوران اس کے پیٹ پر بھی ٹھڈے مارے گئے ، جبکہ ملزمان اس اور اس کی کمسن بیٹی کا نان نفقہ بھی ادا نہیں کر رہے جس پر پولیس نے اسکے شوہر اور سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...