پروفیسر یوسف آفریدی پنجاب کالج میانوالی بوائیز گرلز کیمپس لے نئے پرنسپل تعینات
میانوالی (نامہ نگار)پنجاب کالج انتظامیہ لاہور نے پروفیسر یوسف آفریدی کو پنجاب کالج میانوالی بوائیز گرلز کیمپس کا نیا پرنسپل تعینات کر دیا ہے انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔
ان کے پیش رو پروفیسر رانا سلیم کو یہاں سے لاہور واپس بھیجا گیا ہے نئے پرنسپل پنجاب کالج پروفیسر یوسف آفریدی نے اپنے اس نئے عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے کالج کی تعمیر و ترقی کے لیئے محنت کر کے اور دن رات ایک کر کے اسے ترقی کی منازل طے کرائیں گے اور میانوالی کے اپنے کالج کے طلبا و طالبات کی معیاری تعلیم کے فروغ اور مثبت تعلیمی ماحول کے قیام کے لیئے بھی بہترین کوششیں بروئے کار لائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments