استاد خوشی محمد کی برسی ، درسِ قرآن کانفرنس آخرت کی تیاری پر

استاد خوشی محمد کی برسی ، درسِ قرآن کانفرنس آخرت کی تیاری پر

شاہپور صدر (نامہ نگار )انسپکٹر پیمرا محمد اقبال کے والد محترم استاد خوشی محمد کی برسی کے سلسلہ میں جامع مسجد عائشہ، گلشن کمال ٹاؤن شاہپور صدر میں ایصالِ ثواب کے لیے درسِ قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب میں تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) ملک طاہر اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔محفل سے حضرت مولانا محمد یوسف، پروفیسر مفتی محمد عمر معینی، قاری محمد آصف شہزاد معینی اور دیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے توحید، سیرت النبیﷺ، والدین کے مقام و احترام اور آخرت کی تیاری کے حوالے سے خصوصی روشنی ڈالی۔علماء کرام نے کہا کہ انسان کو موت سے پہلے آخرت کی تیاری کرنی چاہیے ۔ دنیاوی شخصیات، افسران اور سیاسی نمائندوں سے ملاقات کو اہمیت دینے کے بجائے انسان کو اپنے رب سے ملاقات کی تیاری بھی کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا عارضی زندگی ہے جبکہ اصل اور ہمیشہ رہنے والی زندگی آخرت کی ہے ، اس لیے انسان کو دنیاوی مال و اسباب جمع کرنے کے ساتھ موت اور آخرت کو بھی یاد رکھنا چاہیے ۔علماء کرام نے مرحوم استاد خوشی محمد کی دینی، تعلیمی اور معاشرتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔تقریب میں محمد افتخار، عثمان حیدر، قاری شوکت، پروفیسر محمد فیروز، احمد نواز میکن، صفدر حسین کھوکھر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...