کمشنر آفس کے اعلیٰ افسر کی رہائش گاہ سے واپڈا میٹر چوری
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) چوروں نے کمشنر آفس کے اعلیٰ افسر کی سرکاری رہائش گاہ کو بھی نہ بخشا اور GOR-1 میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل حسنین طارق بٹ کے سرکاری گھر سے واپڈا کا قیمتی میٹر چوری کرلیا۔سرگودھا کے GOR-1 میں کمشنر آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل حسنین طارق بٹ کی سرکاری رہائش گاہ سے نامعلوم چور واپڈا کا میٹر اتار کر لے گئے ۔
چوری ہونے والے میٹر کی مالیت تقریباً 35 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔حسنین طارق بٹ کی مدعیت میں تھانہ کینٹ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments