زرعی ادویات مراکز کے خلاف کارروائی، 2دکانداروں پر مقدمات
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) شاہ نکدر میں محکمہ زراعت نے کارروائی کرتے ہوئے زرعی ادویات کے مراکز سے مختلف کمپنیوں کی مبینہ طور پر بغیر ریکارڈ اور زائدالمیعاد ادویات برآمد کرلیں۔
جبکہ ذمہ دار دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے گئے ۔محکمہ زراعت کے مطابق ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد طیب نے ٹیم کے ہمراہ شاہ نکدر میں مختلف مراکز کا معائنہ کیا۔ اس دوران دو دکانوں سے مختلف کمپنیوں کی زرعی ادویات برآمد ہوئیں، جن کے متعلقہ دکانداروں کے پاس کمپنیوں کی ڈیلرشپ انوائس، اسٹاک رجسٹر اور کیش میمو موجود نہیں تھے ۔معائنے کے دوران زائدالمیعاد زرعی ادویات بھی برآمد ہوئیں، جس پر طیب شہزاد اور محمد افضل کے خلاف مقدمات درج کروا دیے گئے۔ محکمہ زراعت نے ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments