اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ کا اچانک دورہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت صدقہ جاریہ ہے ، لہٰذا تمام طبی و انتظامی عملہ مریضوں پر خصوصی توجہ دے اور انہیں بہتر علاج معالجے کے ساتھ ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائے ۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور مریضوں کو دستیاب سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments