مکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں میانوالی میں موٹر سائیکل
مکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں میانوالی میں موٹر سائیکل جہاز چوک میانوالی میں تقریب کا انعقاد ،صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کی
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی میانوالی کے زیر اہتمام پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مکہ مکرمہ میں ہونے والے باہمی دفاعی معاہدے کی خوشی میں تقریب اور موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔تقریب جہاز چوک میانوالی میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ماجد بن احمد نے کی۔ اس موقع پر جشن کا سماں رہا، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے پرچم لہرائے گئے جبکہ بینرز اور پینا فلیکسز آویزاں کیے گئے ۔ بچوں نے تینوں برادر اسلامی ممالک کے روایتی لباس زیب تن کرکے امن، سلامتی، استحکام اور باہمی تعاون کا پیغام دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ماجد بن احمد نے کہا کہ قوم مبارکباد کی مستحق ہے ، اس تاریخی دفاعی معاہدے سے امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے سے نہ صرف ملک کا دفاع مزید ناقابل تسخیر ہوگا بلکہ پاکستان مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین طے پانے والے مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے ان شاء اللہ مستقبل میں دور رس نتائج سامنے آئیں گے اور تینوں برادر ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔تقریب میں سی او میونسپل کمیٹی مبشر کلیم گل، ڈسٹرکٹ منیجر ستھرا پنجاب سید غلام مرتضیٰ، دیگر افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، شہریوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں میونسپل کمیٹی کی جانب سے میونسپل کمیٹی سے جہاز چوک تک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، جس کے شرکاء نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments