ناجائز اسلحہ رکھنے والا گرفتار 30 بور پسٹل برآمد
شاہپور صدر (نامہ نگار) پولیس تھانہ شاہپور صدر نے ناجائز اسلحہ لے کر گھومنے والے شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30 بور پسٹل برآمد کرلیا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شاہپور صدر گشت و پڑتال کے سلسلہ میں عاقل شاہ پھاٹک پر موجود تھی کہ محمد افضل ولد محمد افضل پیدل آتا دکھائی دیا۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر وہ واپس مڑنے لگا جس پر پولیس نے اسے مشکوک جان کر قابو کرلیا۔ جامہ تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے 30 بور پسٹل برآمد ہوا۔ پولیس نے پسٹل قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments