خاتون اور اس کی چار بہنوں سمیت کمسن بیٹے پر مبینہ حملہ، توڑ پھوڑ

خاتون اور اس کی چار بہنوں سمیت کمسن بیٹے پر مبینہ حملہ، توڑ پھوڑ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جائیداد کے حصے کے تنازع پر خاتون اور اس کی چار بہنوں سمیت کمسن بیٹے پر مبینہ حملہ، گھر میں چھریوں اور ڈنڈوں سے توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

 جان بچانے کے لیے اہل خانہ نے خود کو کمرے میں بند کرکے پولیس کو اطلاع دیدی ،غنی پارک کی رہائشی صائمہ مقصود کا اپنے بھائی کے ساتھ وراثتی جائیداد کے حصے کا تنازع چل رہا ہے ۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس کے بھائی، بھتیجوں اور ایک خاتون نے گھر میں داخل ہوکر مبینہ طور پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی،حملہ آوروں کے ہاتھوں میں چھریاں اور ڈنڈے تھے، جان بچانے کے لیے وہ اہل خانہ سمیت کمرے میں بند ہوگئی اور 15 پر اطلاع دی، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم ملزمان فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...