سرکاری دفتر میں ہنگامہ آرائی، عملے سے مبینہ بدتمیزی پر مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کھاد ڈیلر کے خلاف شکایت کی انکوائری کے دوران سرکاری دفتر میں ہنگامہ آرائی، عملے سے مبینہ بدتمیزی، سرکاری رجسٹر پھاڑنے اور سنگین دھمکیاں دینے کا واقعہ پیش آیا۔
محکمہ زراعت حکام کے مطابق کھاد ڈیلر خرم شہزاد کے خلاف محمد سرفراز نے کھاد کی خریداری سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر کو درخواست دی تھی۔ انکوائری کے لیے دونوں فریقین کو دفتر طلب کیا گیا، تاہم خرم شہزاد کی جگہ اس کا بھائی علی حیدر دفتر پہنچا اور مبینہ طور پر عملے سے بدتمیزی کرتے ہوئے سرکاری رجسٹر پھاڑ دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر فرار ہوگیا۔ محکمہ زراعت حکام کی جانبس ے دونوں بھائیوں پر غیر معیاری یا جعلی کھاد کے کاروبار میں ملوث ہونے کا بھی الزام عائد کیا گیا جس پر پولیس نے خرم شہزاد اور علی حیدر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments