تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کو محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کا الگ یونٹ قرار دینے کے فیصلہ کا خیر مقدم
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کی شناخت کی بحالی اور اسے محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کا الگ یونٹ قرار دینے کے حکومتی فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے۔۔۔
اسے پنجاب اسمبلی کے رکن سانق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا اعوان کی عوام دوستی کا ثمر قرادیا ہے، عوامی حلقوں کے مطابق محکمہ صحت کے مقامی افسران عوامی خواہشات کے برعکس اس ا دارہ کی تحصیل ہیڈ کوراٹر ہسپتال کی حیثیٹ ختم کر کے اسے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد کا ایک یونٹ بنا کر خوشاب کے مکینوں کو مقامی سطح پر دستیاب علاج کی سہولت ختم کر دی تھی اور انہیں علاج کیلئے جوہر آباد کا رخ کرنا پڑتا تھا ، پنجاب اسم،بلی کے رکن ملک آصف بھا نے عوام کی ترجمانی کا حق ادا کرتے ہوئے ہسپتال کی بحال؛ی کیلئے اپنا بنر پور کردادر ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments