آزادی ہمیں عملی جدوجہد اور قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر ملی،حافظ طاہر عبدالرزاق

 آزادی ہمیں عملی جدوجہد اور قیمتی جانوں  کا نذرانہ دیکر ملی،حافظ طاہر عبدالرزاق

بھلوال(نمائندہ دنیا)تعلیم الالسلام سکول بھلوال کے ڈائریکٹر حافظ طاہر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ آج ہم جس آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔۔۔

 یہ آزادی ہمیں عظیم قائدین’آباؤ اجداد کی عملی جدوجہد اور قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر ملی ہے پاکستان کو معرض وجود میں لانے کیلئے لاکھوں قربانیاں پیش کی گئیں۔نئی نسلوں کو افکار ڈاکٹر علامہ محمداقبالؒ سے روشناس کروانا وقت کا ترین اہم تقاضا ہے ۔ تحریک پاکستان سے لیکر قیام پاکستان کی کہانی’اسلامی تعلیمات’اُردو شاعری’ ادب’نامور شعراء اکرام’ پاک افواج کے شہداء اکرام’معرکہ حق’ نامور شخصیات اور پاکستان کے معاشرتی و تمدنی ماحول سے نئی نسلوں کو روشناس کروائیں۔ بھلوال شہر کے اہم چوکوں میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے فرمودات کو آویزاں کیے جائیں تاکہ نئی نسلیں اِن سنہری فرمودات سے واقف ہو سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...