ریسکیو 1122 میانوالی کے زیر اہتمام خصوصی تربیتی پروگرام اور آگاہی سیمینارز کا
میانوالی(نامہ نگار)انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر ریسکیو 1122 میانوالی کے زیر اہتمام خصوصی تربیتی پروگرام اور آگاہی سیمینارز کا انعقاد۔
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر، ستارۂ امتیاز کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میانوالی انجینئر نوید اقبال کی زیرِ نگرانی، انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر ریسکیو 1122 میانوالی کے زیر اہتمام ضلع میانوالی کی تینوں تحصیلوں میانوالی، پپلاں اور عیسیٰ خیل میں خصوصی تربیتی پروگرامز، آگاہی سرگرمیوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ان پروگرامز کا مقصد نوجوانوں میں ہنگامی حالات سے نمٹنے، ابتدائی طبی امداد، روڈ سیفٹی اور معاشرے میں مثبت و ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments