ای کلینک کا افتتاح اولڈ ہسپتال اسکندرآباد میں کیا گیا

ای کلینک کا افتتاح اولڈ ہسپتال اسکندرآباد میں کیا گیا

مریض صرف بیس روپے کا ٹوکن لے گا،ادویات بھی دی جائیں گی

داؤدخیل(نماندہ دنیا)ای کلینک کا افتتاح اولڈ ہسپتال اسکندرآباد میں ارکموڈور (ر) فاروق احمد بخاری منیجر سی ایس ار اور نعمان وحید ہیڈ آف پلانٹ ایف ایف سی داودخیل نے کیا ۔۔اس موقع پر انہوں نے داؤدخیل پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے بتایا کہ یہ کلینکس پسماندہ علاقوں کے عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔۔آج خیرآباد اور اسکندرآباد ای کلینکس کا افتتاح کیا ان شاء اللہ انکی افادیت کو مدنظررکھتے ہوئے انکا دارکار بڑھایا جاسکتا ہیے تاہم یہ کلینکس کسی خاص علاقے کے بجائے پورے ضلع میانوالی کے عوام کے لیے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک مریض صرف بیس روپے کا ٹوکن لے گا۔ ان بیس روپوں میں اسکا چیک اپ ماہر ترین ڈاکٹروں سے کرانے کے بعد اسے ادویات بھی دی جایں گی اور اگر اس میں ڈاکٹر کو لیب ٹیسٹ درکار ہوا تب مریض کو صرف ایک سو روپے مزید دینا ہونگے یہ رقم بھی اس لیے تجویز کی گی ہیے کہ لوگ اسے خیراتی ہسپتال تصور نہ کرنے لگیں تاکہ وہ سینہ پھلا کریہ کہہ سکیں گے اپنے پیسے دیکر علاج کرایا ۔۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے سال والے ویلفیر فنڈ سے ڈیجیٹل ایکسرے مشین بھی آجائے گی یہ سب کچھ انہی ایک سو بیس روپوں میں ہوپائے گا۔۔۔داؤدخیل کے صحافیوں نے نعمان وحید ہیڈ آف ایف ایف سی پلانٹ داودخیل کا مقامی آبادیوں کی طرف سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے علاقے کے غریب عوام کا اسقدر خیال رکھا نعمان وحید نے بتایا کہ مقامی ابادیوں کے لیے انکے پاس پینے کے پانی کے متعدد پراجیکٹس ہیں جو عنقریب مختلف شہروں میں لانچ کردیئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...