ہسپتال کو تحصیل ہیڈ کوارٹر بنانیکی تیار ی کاغذی کارروائی ثابت
ہسپتال میں اوسط 13ہزار سے زائد مریض ماہانہ علاج معالجہ کیلئے رجوع کرتے ہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے آر ایچ سی فاروقہ میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور آبادی کے تناسب سے علاج معالجہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے پیش نظر ہسپتال کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کا درجہ دلانے کیلئے تیار کی گئی فیزبیلٹی رپورٹ کاغذی کاروائی ثابت ہوئی ، اور عملدرآمد نہ ہونے پر لوگو ں کو سخت دشواری کا سامناہے ،ذرائع کے مطابق متذکرہ ہسپتال میں اوسط 13ہزار سے زائد مریض ماہانہ علاج معالجہ کیلئے رجوع کرتے ہیں جنہیں مطلوبہ سہولیات اور ڈاکٹرز کی کمی کے باعث مشکلات در پیش ہیں ،اس ہسپتال سے ڈی ایچ کیو کا فاصلہ 61کلو میٹر اور نزدیک ترین تحصیل ہیڈکوارٹر 12کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ، ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے ہسپتال ہذا کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کے طور پر اپ گریڈ کرنے کیلئے سفارشات اور فیزبیلٹی رپورٹ گزشتہ سال سیکرٹری صحت پنجاب کو ارسال کی گئی تھی جس پر ابتدائی اقدامات تو اٹھائے گئے مگر مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا جس پر اہل علاقہ نے وزیر اعلی مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments