آرائیں ایسوسی ایشن بھیرہ کے کی یومِ آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب

آرائیں ایسوسی ایشن بھیرہ کے کی یومِ  آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب

بھیرہ(نامہ نگار)آرائیں ایسوسی ایشن تحصیل بھیرہ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں یومِ آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔

صدر آرائیں ایسوسی ایشن مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے عہدیداران اور ارکان کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور یومِ آزادی کا کیک کاٹا۔ تقریب میں مرکزی عہدیداران کے علاوہ بھیرہ، میانی، علی پور، اسلام پورہ سرکل اور آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ اور پنڈال کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔ جبکہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے پرچموں پر مشتمل خصوصی پینا فلیکس بھی آویزاں کیا گیا۔ آرائیں ایسوسی ایشن کی جانب سے خیرمقدمی بینرز بھی جگہ جگہ نصب کیے گئے تھے ۔ جس سے تقریب کے مقام پر جشنِ آزادی کا خوبصورت منظر دیکھنے کو ملا تقریب کے انتظامات مرکزی سینئر نائب صدر حاجی مہر محمد اقبال، نائب صدر مہر ناصر محمود، جنرل سیکرٹری مہر محمد بلال طاہری، فنانس سیکرٹری مہر ظفر اقبال اور مہر عدنان نے کیے ۔ شرکاء نے بہترین انتظامات کو سراہا،

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...