دو کمسن بچوں کوبحفاظت تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس نے گھر سے لاپتا ہونے والے دو کمسن بچوںکو قلیل وقت میں بحفاظت تلاش کر کے ان کے والدین کے حوالے کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ دو کمسن بچے ، 11 سالہ ریحان اور 11 سالہ عمار لاپتا ہو گئے ہیں۔ واقعے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم نے فوری نوٹس لیا اور ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر ظفر عباس شاہ کی سربراہی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم کے فوری سرچ آپریشن اور کامیاب کاروائی کی بدولت مختصر وقت میں ہی بچوں کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments