انجمن بہبود اسیران سینٹرل جیل میانوالی کے عہدیداران نے جشن آزادی منایا

 انجمن بہبود اسیران سینٹرل جیل میانوالی  کے عہدیداران نے جشن آزادی منایا

داؤدخیل نماندہ دنیا۔سوشل ویلفیئر میانوالی کے پلیٹ فارم سے انجمن بہبود اسیران سینٹرل جیل میانوالی کے عہدیداران سینئر نائب صدر سید عابد حسین طاہر ساقی سوشل ویلفیئر کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ثاقبہ اسد نے ہائی سکیورٹی جیل میانوالی بچوں کے وارڈ میں جشن آزادی کی تقریب منعقد کی۔

جس میں جشن آزادی کا کیک سوشل ویلفیئر میانوالی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ثاقبہ آسد نے کاٹا اور بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی معروف شاعر موسیقار اور انجمن اسیران سینٹرل جیل میں کے سیکرٹری اطلاعات طاہر ساقی نے ملی نغمہ پیش کیا اس موقع پر ڈپٹی سپریڈنٹ جیل اللہ دتہ اور انجمن اسیران سینٹرل جیل میانوالی کے سینئر نائب صدر سید عابد حسین بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر سید عابد حسین نے پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...