کشمیر پارک جوہرآباد میں جشن آزادی کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلعی انتظامیہ خوشاب کے زیر اہتمام کشمیر پارک جوہرآباد میں جشن آزادی کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد جشن آزادی 14 اگست کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب میں اے ڈی سی آر خوشاب خرم حمید اور اے ڈی سی جی خوشاب غزالہ کنول سینیٹر ڈاکٹر غوث خان نیازی سی ای او ضلع کونسل علی فرقان،انچارج پیرافورس امان اللہ گوندل، ایم سی ،میڈیا نمائندگان ودیگر محکموں کے افسران ،ملازمین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میںرات کے 12بجتے ہی شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔آتشبازی کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے فضا میں بلند جشن آزادی کی تقریب میں بچوں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔جشن آزادی کی اس پر وقار تقریب میں نامور گلوکارعابد کنول کے ملی نغموں سمان باندھ دیا جشن آزادی تقریب کے موقع پر کشمیر پارک جوہرآباد میں کھانے پینے کی اشیا سٹال کے سٹال بھی لگائے گئے شہریوں کی جانب سے جشن آزادی کی پر وقار تقریب کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر خوشاب کی کاوشوں کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments