بھاگٹانوالہ والا کے مقام پر ائیر پورٹ منصوبہ ختم کر دیا گیا

بھاگٹانوالہ والا کے مقام پر ائیر  پورٹ منصوبہ ختم کر دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں جہاں وقت گزرنے کے ساتھ ترقی ہو رہی ہے وہاں پر سرگودھا سمیت پاکستان بھر میں ہر ادارہ تنزلی کا شکار ہے۔

 سرگودھا میں آج سے تقریباً 30 سال قبل بھاگٹانوالہ والا کے مقام پر ایٔرپورٹ بنایا گیا تھا ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ یہ ایٔرپورٹ انٹرنیشنل ایٔرپورٹ کی صورت اختیار کرتا مگر اس کو ختم کر دیا گیا جس سے سرگودھا کے شہری ہوائی سروس سے محروم ہو گئے مرکزی انجمن تاجران شہروضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ سرگودھا میں بھی انٹرنیشنل ایٔرپورٹ بنایا جائے ۔جس سے خوشاب میانوالی منڈی بہاؤ الدین ملکوال حافظ آباد جھنگ چنیوٹ اور دیگر اضلاع کے لوگ مستفید ہوں .

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...