پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے باہمی دفاعی معاہدہ ، مثبت نتائج برامد ہونگے ،جمعیت اشاعت اہلسنت والسنہ

پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے  باہمی دفاعی معاہدہ ، مثبت نتائج برامد  ہونگے ،جمعیت اشاعت اہلسنت والسنہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جمعیت اشاعت اہلسنت والسنہ کے صوبائی نائب امیر پنجاب علامہ عطاء اﷲ بندیالوی، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ایڈیشنل ناظم اعلیٰ علامہ سید سبطین شاہ نقوی۔۔۔۔

انٹرنیشنل ختم نبوت پنجاب کے صدر قاری احمد علی ندیم،اتحاد العلماء کیصدر قاضی نگاہ مصطفے جنرل سیکرٹری مولانا ملک ضیاء الحق، سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر،شفقت اقبال ﷲ، رابعہ مسجد کے خطیب پروفیسرفضل الحق بندیالوی،مسجد حامد علی شاہ کے خطیب مولانا احمد حسن چشتی اور دیگر نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے باہمی دفاعی معاہدہ کو امت مسلمہ کے تحفظات کا ثمر قرار دیا جس کے اتحاد،تحفظ اور استحکام کے مثبت نتائج برامد ہونگے ۔انہوں نے بتایا ناموس رسالت عظمت صحابہ اور تحفظ ختم نبوت ایمان کے جزو اول ہیں۔اس لئے اپنی زندگیوں میں اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر ہم سب دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...