(ن)لیگ کی تمام توانائیاں ملکی سالمیت کیلئے وقف،غوث محمد نیازی

 (ن)لیگ کی تمام توانائیاں ملکی سالمیت کیلئے وقف،غوث محمد نیازی

کسی بھی جارحیت پسند کو ایٹمی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہو گیآزاد اسلامی ریاست اسلام دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹا بن کر کھٹک رہی ، تقریب سے خطاب

خوشاب(نمائندہ دنیا) مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں آزادی اور خود مختاری کا تحفظ حصول آزادی سے زیادہ دشوار ہے ۔ پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ(ن) کی تمام توانائیاں ملکی سالمیت و استحکا م کیلئے وقف ہیں، کسی بھی جارحیت پسند کو ایٹمی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہو گی، وہ مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں جشن زادی کے حوالے سے منعقد پر وقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ آج کے دن قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں بر صغیر کے مسلمانوں نے بیک وقت دو قوموں ہندووں اور انگریزوں سے آزادی حاصل کی اور پاکستان کی شکل میں ایک آزاد اور خود مختار ریاست دنیا کے نقشے پر نمودار دا ر ہو ئی، بر صغیر میں آزاد اسلامی ریاست اسلام دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹا بن کر کھٹک رہی تھی جس کی وجہ سے یہ نوزائیدہ ر ریاست دشمنوں کی سازشوں کی زد مین رہی ، انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ میاں نواز شر یف نے اسے ایٹمی صلاحیت دے ناقابل تسخیر بنا دیا اوراسلامی جمہوری پاکستان کا مستقبل ہمیشہ کیلئے محفوظ ہو گیا ۔قبل ازیں مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر سنیٹر داکٹر غوث محمد نیازی نے معزز مہمان خصوصی تمکین اختر نیازی و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ قومی ترانے کی گونج میں سبز ہلالی پرچم لہرایا اور شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...