ریونیو افسران کو فوری ریلیف،ریونیو ریکارڈ کو مکمل اپ ڈیٹ کا حکم
ریونیو افسران کو فوری ریلیف،ریونیو ریکارڈ کو مکمل اپ ڈیٹ کا حکمعوامی معاملات اور شکایات کو غیر ضروری طور پر زیر التوا نہ رکھا جائے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد نے عہدہ سنبھالتے ہی ریونیو افسران و ملازمین کو عوامی امور میں فوری ریلیف، سرکاری واجبات کی بروقت وصولی اور ریونیو ریکارڈ کو مکمل و اپ ڈیٹ رکھنے کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کردی ہیں،خاور بشیر احمد نے اسسٹنٹ کمشنرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ، تحصیلداروں اور دیگر ریونیو افسران کو ہدایت کی ہے کہ اپنے فرائض ذمہ داری، میرٹ اور شفافیت کے ساتھ انجام دیں، ریونیو سے متعلق عوامی معاملات اور شکایات کو غیر ضروری طور پر زیر التوا نہ رکھا جائے اور شہریوں کو بروقت خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،اے ڈی سی ریونیو نے سرکاری واجبات کی وصولی کا عمل تیز کرنے ، زیر التوا معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے اور ریونیو ریکارڈ کی بروقت تکمیل و درستگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران باہمی رابطے اور ٹیم ورک کے ساتھ کام کریں،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی اپنی تحصیلوں میں ریونیو امور کی مؤثر نگرانی کرنے اور کارکردگی میں بہتری لانے کی ہدایت کی، خاور بشیر احمد کا کہنا تھا کہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنا، سرکاری واجبات کی وصولی اور ریونیو ریکارڈ کو درست و اپ ڈیٹ رکھنا ریونیو انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے ، جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments