کندیاں سیوریج مسائل پر ڈپٹی کمشنر میانوالی کا فوری نوٹس

کندیاں سیوریج مسائل پر ڈپٹی  کمشنر میانوالی کا فوری نوٹس

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں سیوریج مسائل پر ڈپٹی کمشنر میانوالی کا فوری نوٹس۔افسران کا کندیاں کا دورہ، مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا نے کندیاں شہر میں بڑھتے ہوئے سیوریج کے مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ماجد بن احمد اور ایم ڈی واسا رضوان کو کندیاں کا خصوصی دورہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر دونوں افسران نے آج کندیاں کا دورہ کیا اور گلی سینما والی، نیازی سٹریٹ، گلی سانداں والی اور جرنیلی روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے مسائل کا خود جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...