جماعت اسلامی میانوالی کے کارکنان دھرنے میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے
میانوالی (نامہ نگار)جماعت اسلامی ضلع میانوالی کے کثیر تعداد میں کارکنان خیرسگالی کے طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے میں شرکت کے لئے لاہور پہنچ گئے۔
.امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے میں ضلع میانوالی سے کثیر تعداد میں افراد خیرسگالی کے طور پر شریک ہیں.اگر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکم دیا تو سینکڑوں افراد کو شریک کرائیں گے . انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوسرے روز پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے حکومت نے اپنے خلاف مزاحمت کم کرنے کی کوشش کی ہے ۔لیکن یہ اضافہ بھی حکمرانوں کے گلے کی ہڈی بن جائے گا. انہوں نے کہا کہ اب تک بہت سے عام افراد ہم سے رابطہ کرچکے ہیں اور وہ دھرنے میں شرکت کے لئے جانے کے خواہشمند ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments