سنیپ چیکنگ ،مشکوک افراد کی مکمل چھان بین
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیراز ی کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کیلئے سنیپ چیکنک کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔
گزشتہ روزپولیس نے ضلع خوشاب کے داخلی و خارجی راستوں سمیت مختلف مقامات پر ناکے لگا کر سنیپ چیکنگ کی اور مشکوک افراد کی مکمل چھان بین کی گئی ڈی پی اوڈاکٹر عمارہ شیرازی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ سنیپ چیکنگ کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکنا اور کرائم کنٹرول کرنا ہے تا کہ شہریوں میں مکمل طور احساس تحفظ اجاگر کیا جا سکے ، انہوں نے کہا پولیس افسران و اہلکاروں کو واضح ہدائت کی گئی ہے کہ ناکہ بندی پوائنٹس پر چیکنگ کے دوران شہریوں کے ساتھ عزت و احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں. اور مشکوک افراد، مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ پرکڑی نظر رکھیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments