بجلی کی بلاجواز اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات

بجلی کی بلاجواز اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ  نے شہریوں کو شدید مشکلات

بھیرہ(نامہ نگار)تحصیل بھیرہ میں بجلی کی بلاجواز اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔

خصوصاً رات کے مختلف اوقات میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بجلی کی سپلائی بند کر دی جاتی ہے ، جس کے باعث گھریلو صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے بجلی کی بندش یا دیگر تکنیکی خرابیوں کی صورت میں واپڈا کا کمپلینٹ سیل عوام کی مؤثر رہنمائی اور شکایات کے بروقت ازالے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتا ہے ۔ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ شکایات درج کروانے کے باوجود بجلی کی بحالی اور درست معلومات کے حصول میں مشکلات پیش آتی ہیں۔دوسری جانب سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ بھی گھریلو صارفین کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور پریشانی کا باعث بن چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...