سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کا شوالہ ڈرین، محلہ تاجپورہ، بمبے والی پل اور کچے کے علاقوں کا دورہ

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کا  شوالہ ڈرین، محلہ تاجپورہ، بمبے والی  پل اور کچے کے علاقوں کا دورہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مسعود نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کے ہمراہ شوالہ ڈرین، محلہ تاجپورہ، بمبے والی پل اور ملحقہ کچے کے علاقوں کا دورہ کیا اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو شوالہ ڈرین پر جاری ترقیاتی کاموں، پیش رفت اور منصوبے کے مختلف پہلوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے منصوبے کے تحت جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور اب تک کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مسعود نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شوالہ ڈرین کے ترقیاتی کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں اور منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...