نئی نسل کو سیرتِ رسول ؐسے روشناس کرانا وقت کی اہم ترین ضرورت ،سلطان محمود وڑائچ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نئی نسل کو سیرتِ رسول ؐسے روشناس کرانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔
سرپرست دوئم انجمن فلاح مریضاں ڈی ایچ کیو ہسپتال اوورسیز چوہدری سلطان محمود وڑائچ نے کہا ہے کہ جشن میلادالنبی ؐایمان، عقیدت کا مظہر ہونے کے ساتھ دینی و روحانی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا عملی اظہار بھی ہے ، آج کے دور میں بچوں اور نوجوانوں کو سیرت طیبہ سے جوڑنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے ، اجتماعات کو محض خوشی اور چراغاں تک محدود رکھنے کے بجائے ان کے ذریعے نئی نسل تک حضور نبی کریم ؐ کی سیرت، اخلاق حسنہ، امن، محبت، برداشت، اخوت، عدل اور خدمت انسانیت کا پیغام پہنچایا جائے ۔تاکہ نوجوان نسل آپ ؐ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments