تحصیلدار بھیرہ رانا قمر عباس پنڈی گھیب تعینات ، رضوان احمد کو تحصیلدار بھیرہ مقرر
بھیرہ(نامہ نگار)بورڈ آف ریونیو پنجاب نے تحصیلدار بھیرہ رانا قمر عباس کو تبدیل کرکے پنڈی گھیب تعینات کر دیا ہے ، جبکہ ہائی وے فیصل آباد میں بطور لینڈ کنٹرول آفیسر فرائض انجام دینے والے رضوان احمد کو تحصیلدار بھیرہ مقرر کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے رجسٹریشن کلرک/رجسٹری محرر بھیرہ رانا شوکت علی کو تبدیل کرکے دفتر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ تعینات کر دیا ہے ، جبکہ ان کے پیش رو احمد نواز کو رجسٹریشن کلرک رجسٹری محرر بھیرہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔مزید برآں اسسٹنٹ کمشنرکلکٹر سب ڈویژن بھیرہ نمرہ اویس نے انتظامی ضروریات اور ریونیو امور کی مزید بہتری کے پیش نظر تحصیل بھیرہ کے تمام ریونیو فیلڈ سٹاف کے حلقہ جات میں بھی تبدیلیاں کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments