جشن عید میلادالنبی ؐ کے جلوس کی ترتیب انتہائی خوبصورت، منظم اور مثالی رکھی جائے گی ،مفتی فیض رسول

جشن عید میلادالنبی ؐ کے جلوس کی  ترتیب انتہائی خوبصورت، منظم اور  مثالی رکھی جائے گی ،مفتی فیض رسول

کندیاں(نمائندہ دنیا)جشن عید میلادالنبی ﷺ کو خوبصورت، باوقار اور منظم انداز میں منانے کے حوالے سے جامع مسجد مائی بڈھی والی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

جس کی صدارت صدر جماعت اہلسنت علامہ مفتی فیض رسول الحسنی نے کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام جلوس علمائے کرام کی زیرنگرانی اپنی اپنی مساجد سے روانہ ہو کر چوک قریشیاں پہنچیں گے اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ جلوس کی ترتیب انتہائی خوبصورت، منظم اور مثالی رکھی جائے گی ۔تاکہ جشنِ ولادتِ رسول ﷺ کا پیغام امن، محبت اور نظم و ضبط کے ساتھ اجاگر ہوعلامہ مفتی فیض رسول الحسنی نے کہا کہ جلوس کے دوران کسی بھی راہگیر کو تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے موٹر سائیکل سواروں، گاڑیوں اور خصوصاً ایمبولینس سروس کے لیے راستہ ہر صورت کلیئر رکھا جائے انہوں نے کہا کہ ہمیں سیرتِ نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے ثابت کرنا ہے کہ اسلام ایک خوبصورت، پاکیزہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کا درس دینے والا مذہب ہے ، 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...