ہرنولی تھانہ کی حدود میں نوجوان لاپتہ، اغواء کا مقدمہ درج

ہرنولی تھانہ کی حدود میں نوجوان  لاپتہ، اغواء کا مقدمہ درج

کندیاں(نمائندہ دنیا)ہرنولی تھانہ کی حدود میں 14، 15 سالہ نوجوان لاپتہ، اغواء کا مقدمہ درج،تفتیش جاری تفصیلات کے مطابقہرنولی علاقے چک نمبر 12 اے ڈی بی کے رہائشی جام علی کا تقریباً 14، 15 سالہ پوتا شاہ زین اچانک لاپتہ ہوگیا۔

نوجوان کے لاپتہ ہونے پر اہلخانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی واقعے کی اطلاع ملنے پر ہرنولی پولیس نے مغوی کے دادا جام علی کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کر لیا اور نوجوان کی تلاش اور بحفاظت بازیابی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مغوی کی بازیابی اور واقعے میں ملوث افراد تک پہنچنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...