موٹاپا محض وزن بڑھنے کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک دائمی بیماری ،ڈاکٹر عدنان

موٹاپا محض وزن بڑھنے کا مسئلہ نہیں  بلکہ ایک دائمی بیماری ،ڈاکٹر عدنان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) معروف میڈیکل اسپیشلسٹ و گیسٹرو انٹرولوجسٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عدنان افضل گوندل نجی ادارے کے زیر اہتمام خصوصی سائنسی سیشن میں ریسیپٹر ایگونسٹس اور ویگووی (سیمیگلوٹائڈ) کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ موٹاپا محض وزن بڑھنے کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک دائمی بیماری ہے جس کے علاج کے لیے جدید سائنسی شواہد اور مریض کی مجموعی صحت کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ۔

موٹاپے کے مؤثر علاج میں ادویاتی علاج کے ساتھ متوازن غذا، جسمانی سرگرمی اور مسلسل طبی نگرانی بھی اہم ہے ، ڈاکٹر عدنان افضل گوندل نے سیمیگلوٹائڈ اور GLP-1 ادویات کے جدید طبی کردار، ممکنہ فوائد اور مریضوں کے جامع انتظام پر روشنی ڈالی جبکہ سیشن میں موٹاپے ، میٹابولک صحت اور وزن کے مؤثر انتظام سے متعلق جدید تحقیقی شواہد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...