آمد ربیع الاول کے استقبالِ مصطفیؐ خاتم النبین کیلئے شہر کو دُلہن کی طرح سجایا جا رہا ،رانا شہزاد
بھلوال(نمایندہ دنیا) سرپرست اعلی بھلوال پریس کلب رجسٹرڈ رانا شہزاد علیم خاں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آمد ربیع الاول کے استقبالِ مصطفی ﷺ خاتم النبین کیلئے شہر کو دُلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے اور فضا مرحبا کے نعروں سے گونج رہی ہے ۔
ماہ 12ربیع الاول اُمت مسلمہ کے لیے انتہائی قابل احترام والا بابرکت مہینہ ہے موجودہ حالات کے تناظر میں نئی نسل کو سیرت النبیؐ سے جوڑنا بہت ضروری ہے تاکہ اِنکی زندگیاں اسلامی اُصولوں کے مطابق بسر ہو سکیں۔12ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی دُنیا بھر کے مسلمانوں میں ایک خاص روحانیت بیدار ہو جاتی ہے ۔اہل اسلام کو 12ربیع الاول کے بابرکت مہینے کا بڑی صبری سے انتظار رہتا ہے ۔اس ماہ مبارک کی سب سے بڑی فضلیت اور خصوصیت یہ ہے کہ اس بابرکت مہینے میں حضرت محمد ﷺ خاتم النبین کو دو جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا 12ربیع الاول کو ہمارے آخری نبی حضرت محمد ﷺ خاتم النبین کی ولادت با سعادت ہوئی جو ہماری بخشش کا ذریعہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments