ڈیرہ پر فائرنگ، شہری بال بال بچ گیا

 ڈیرہ پر فائرنگ، شہری  بال بال بچ گیا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)چک 81 جنوبی میں ڈیرہ پر فائرنگ، شہری بال بال بچ گیا۔تھانہ بھاگٹانوالہ کے نواحی چک نمبر 81 جنوبی میں فائرنگ کے واقعہ میں میاں مسعود نامی شہری مبینہ طور پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گیا۔

میاں مسعود اپنے ڈیرہ پر گیا تو دو نامعلوم مسلح ملزمان نے مبینہ طور پر اسے جان سے مارنے کی نیت سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔میاں مسعود نے ڈیرے کی اوٹ لے کر اپنی جان بچائی، جبکہ ملزمان فائرنگ کے دوران اسے للکارتے ہوئے کہتے رہے کہ عباس مذکورہ پر مقدمہ کا مزہ چکھاتے ہیں۔ واقعہ کی وجہ عناد عباس نامی شخص کے ساتھ شرعی رقبہ کا تنازع بتایا گیا ہے جو عدالت میں زیرِ سماعت ہے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش اور واقعہ کی مزید قانونی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...