بزرگ شہری پر تشدد ، قمیض اتار لی، مقدمہ درج
میانوالی (نامہ نگار)واں بھچراں کے علاقے شیخالی پل میں بازار سے سودا سلف خرید کر گھر واپس آنے والے بزرگ شہری کو رکشے سے اتار کر 6 مسلح افراد نے تشدد کیا قمیض اتار لی اور اوازے کسے ،ڈی پی او میانوالی کا نوٹس مقدمہ درج ہو گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق علم ہوا ہے کہ چھ مسلح افراد نے بزرگ امیر بل خان کو چنگچی رکشہ پر بازار سے واپس گھر آتے ہوئے راستے میں اتار کر پکڑ کر نازیبا فقرے کسے اور گالیاں دیں قمیض اتار لی ملزمان نے دوران تشدد ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ بزرگ کے فوجی بیٹے محمد خان کی درخواست پر ڈی پی او میانوالی کے حکم سے مقدمہ درج ہوا اور تھانہ واں بھچراں نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر بزرگ کے عزیزوں کی ملزمان سے دوران میچ تکرار ہوئی جس کا بدلہ ان سے لیا گیا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments