شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ،ایس ایچ او امتیاز بھاگت
میانی (نامہ نگار )ایس ایچ او امتیاز بھاگت نے کہا ہے کہ علاقے میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔
جرائم پیشہ عناصر فوری طور پر اپنا قبلہ درست کر لیں، میری تعیناتی کے دوران کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا بدمعاشی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اسلحہ کلچر اور دادا گیری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پریس کلب کے وفد سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments