میرٹ کی بنیاد پر اِنصاف کی فراہمی ہو گی تو سائلین بلا خوف و خطر تھانے حاضر ہونگے ، شیخ رضوان ارشد
بھلوال(نمایندہ دنیا)مرکزی انجمن تاجران بھلوال کے صدر شیخ رضوان ارشد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تھانہ کلچر تبدیل ہونے کیساتھ ساتھ میرٹ کی بنیاد پر اِنصاف کی فراہمی ہو گی تو سائلین بلا خوف و خطر اپنے مسائل لیکر حاضر ہونگے ۔
معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم کی شرح میں اضافہ محکمہ پولیس کے لیے لمحہ فکریہ؟ نئی نسل بے روزگار ہونے کی بناء پر بڑی تیزی سے جرائم کے راستے پر راغب ہو رہی ہے جس کی وجہ سے والدین کی پریشان حال ہیں ۔منشیات فروش سر عام منشیات فروشی کر رہے ہیں نشہ کی لعنت نے کئی گھرانوں کے چراغ گل کر دیئے ہیں نشہ جیسی لعنت سے نوجوان نسل کو نجات دلانا ہو گی۔بھلوال و گردونواح سے جرائم کا قلع قمع بہت ضروری ہے ۔مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائمز’ ڈکیتی چوری و دیگر جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے شہری اپنے آپکو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ۔جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments