خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خاتون نے مزاحمت کرکے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی،
فیکٹری ایریا کے علاقے 85 شمالی میں محمد سلیم نامی شخص گھر میں داخل ہوا اور گھر میں موجود مسماۃ(ع)کے ساتھ مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کی کوشش کی، خاتون کی مزاحمت اور چیخ و پکار پر ملزم نے چاقو نکال لیا، ملزم اس سے قبل بھی خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کرچکا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments